یوپی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں اعظم خان کی سزا کو کالعدم کردیا

,

   

خان کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل کردیاگیا۔ رام پور سیٹ پر ایک ضمنی الیکشن بھی ہوگیا ہے۔
رام پور۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو ایک راحت میں ایم پی‘ ایم ایل اے سیشن کورٹ نے چہارشنبہ کے روز 2019کے نفرت انگیز تقریر کے ایک معاملے میں نچلی عدالت کی جانب سے سنائی گئی تین سال کی سزا کو کالعدم کردیاہے۔

ایک ایم پی ایم ایل مجسٹریٹ عدالت نے 27اکٹوبر 2022کو اس وقت کے رام پور صدر سے ایس پی رکن اسمبلی خان کو اس کیس میں سزا سنائی تھی۔

جس کے بعد خان کو ایم ایل اے کی حیثیت سے نااہل قراردیدیاگیاتھا۔کیس میں ایک حکومتی وکیل نے کہا کہ خصوصی عدالت نے خان کی سزا کے خلاف دائر اپیل کو قبول کرلیاہے۔خان کے وکیل ونود شرما نے کہاکہ ”ہمیں نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں بری کردیاگیا ہے۔

ہم خوش ہیں ہمیں انصاف ملا ہے“۔

شرما نے مزیدکہاکہ ”ہمارا دعوی ہے کہ اس مقدمے میں ہمیں پھنساگیاتھا‘ جس کو عدالت نے قائم رکھا اور فیصلہ ہمارے حق میں آیاہے“۔

خان کو مذکورہ اسمبلی سیٹ پر نااہل قراردئے جانے کے بعد رام پور صدر سیٹ پر ایک ضمنی الیکشن پیش آیاتھا۔

خان کے قرینی مانے جانے والے ایس پی کے عاصم راجہ کو اس الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار اکاش سکسینہ نے شکست دی تھی۔