یوپی کی مندر سے دو سادھوؤں کی نعشیں ہوئی دستیاب‘ ملزمین کی گرفتاری

,

   

بلند شہر۔ پولیس کی جانکاری کے مطابق اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے گاھوں پاگوانہ کی ایک مندر سے دو سادھوؤں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعہ کی جانکاری اس وقت ہوئی جب منگل کی صبح لوگ مندر ائے اور خون میں لت پت نعشیں زمین پر گری ہوئی دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق مرنے والوں کی شناخت55سالہ جگن داس اور 35سالہ سیوا داس کی حیثیت سے ہوئی ہے

چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے معاملے پر سنجیدگی سے کام کرتے ہوئح ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کے متعلق انہیں تمام جانکاری فراہم کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے

ایس ایس پی بلند شہر سنتوش سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی اس ضمن میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔دوسادھوؤں کے پاس سے اس نے ایک چیز چرائی تھی اور بعد میں وہ پکڑا بھی گایاتھا

مزید تحقیقات جاری ہے اور علاقے میں زائد پولیس کے دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

مہارشٹرا کے پلگھار میں پیش ائے واقعہ کے تقریبا 15دن بعد یہ معاملہ منظرعام پر آیاہے‘ جہا ں پر دو سادھوؤں کو ہجوم نے بچہ چور سمجھ کر ایک ڈرائیور کے ساتھ اس قدر پیٹا کے ان کی موت ہوگئی تھی۔

مذکورہ سادھو ناسک سے سورت کی طرف جارہے تھے