یوکرین نے 3000اسٹوڈنٹس کو یرغمال بنالیاہے‘ پوتن کا الزام

,

   

ماسکو۔یوکرین دستوں کے ساتھ شدید جنگ کے دوران روس کے صدر ولا دمیر پوتن نے جمعہ کے روز کہاکہ قوم پرست(نیو نازیس) یونٹ برائے یوکرین ہندوستانیوں کے بشمول غیر ملکیوں کو جنگ زدہ علاقہ چھوڑ سے روک رہی ہے اور انہیں انسانی شیلڈ کی طرح استعمال کررہی ہے۔

جمعرات کے روز ایک ویڈیو خطاب میں پوتن نے کہاکہ ”ہم نیو نازیوں سے مزاحمت کررہے ہیں‘ اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دشمنی کس طرح چل رہی ہے‘ قوم پرست نیو نازی مشرقی وسطیٰ سے کرائے کے سپاہیوں کا استعمال کررہا ہے‘ ان کی پیٹھ کے پیچھے چھپ رہے ہیں اور ہمارے پاس تصویریں ہیں کہ وہ رہائشی علاقوں میں کیسے ہتھیار نصب کررہے ہیں“۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یوکرین کے دستے انہیں یرغمال بنارہے ہیں۔ پوتن نے کہاکہ ”دیکھیں یہ کیسی غنڈہ گردی ہے‘ کنڈر گرٹنس‘ اسپتالوں میں وہ بندوقیں ٹینکیں نصب کررہے ہیں اور ان ہی کے ذریعہ یوکرین کے کالجوں میں زیر تعلیم ہزاروں اسٹوڈنٹس کو یرغمال بنایاجارہا ہے“۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین ”نیونازیوں“ کی یونٹ نے 3000اسٹوڈنٹس کو یرغمال بنالیا ہے۔ پوتن نے کہاکہ ”انہوں نے 3000 سے زائد ہندوستانی اسٹوڈنٹس کو یرغمال بنالیا ہے جس میں 576سومے میں ہیں۔ نیوز نازیوں نے کھارکھیو چھوڑ کر جانحے والے چینی اسٹوڈنٹس پر بھی گولیاں چلائی ہیں‘ جس میں سے دو زخمی ہوئے ہیں“۔

درایں اثناء حکومت ہند نے جمعرات کے روز کہاتھا کہ یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ مسلسل پھنسے ہوئے اسٹوڈنٹس سے رابطہ میں ہے او رمزیدکہا کہ شور ش زدہ ملک میں اسٹوڈنٹس کے یرغمال بنائے جانے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔