یوکی کی پانچ مساجد پر حملہ۔ مشتبہ شخص کی دماغی صحت ایکٹ کے تحت گرفتاری 

,

   

پولیس کا یہ ماننا نہیں ہے کہ مشتبہ شخص جس کا تعلق پیری بار سے ہے وہ کسی منظم نٹ ورک کا حصہ ہوگا

نئی دہلی۔ جمعرات کی اولین ساعتوں میں بیرمنگم کی پانچ مساجد کی کھڑکیوں پر ہتھوڑی سے وار کرنے والے ایک 34سالہ شخص کو دماغی صحت ایکٹ

کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ مذکورہ مشتبہ شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود کو پولیس کے سپرد کردیا۔ وہ پانچ مسجد جس پر حملہ کیاگیا وہ درجہ ذیل ہیں۔

ویٹن اسلامک سنٹر ویٹن روڈ ‘ آسٹن

مسجد مدرسہ فیض الاسلام ‘ دی براڈ وے ‘ پیری بیر

الحبیب ٹرسٹ بریچ فیلڈ روڈ آسٹن

جامعہ مسجد البرٹ روڈ آسٹن

غوثیہ مسجد ‘ سالیڈ روڈ ‘ ایر ڈینگٹن

تاہم تحقیقاتی مرحلے میں ویسٹ میڈلینڈس پولیس مسجد پر حملے کے معاملہ کسی اور کی تلاش نہیں کررہی ہے۔پولیس کا یہ ماننا نہیں ہے کہ مشتبہ شخص جس کا تعلق پیری بار سے ہے وہ کسی منظم نٹ ورک کا حصہ ہوگا۔

ہفتہ 23مارچ کی صبح6:30بچہ چھٹی توڑ پھوڑ بال سال ہلت مدرسہ میں کی گئی ‘ مگر جمعرات کے روز پیش ائے واقعہ سے اس کو پولیس جوڑ کر تحقیقات نہیں کررہی ہے۔ ویسٹ میڈلینڈس کے اطراف واکناف میں مذہبی تنصیبات پر سخت سکیورٹی اور پٹرول گشت بڑھا دی گئی ہے۔

اسٹنٹ چیف کانسٹبل ماٹ وارڈ نے کہاکہ ’’ ویسٹ میڈلینڈس کے اطراف واکناف میں ہم مسجد اور مقامی کمیونٹیوں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

ہوم سکریٹری نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔لوگو ں نے بھی سوشیل میڈیا پر اس حملے کے خلاف اپنا ردعمل پیش کیا۔

https://twitter.com/KhaledBeydoun/status/1108705531009617920