یوگی حکومت نے کفیل خان کو خدمات سے کیابرطرف

,

   

لکھنو۔اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت نے بالآخر گورکھپور میں بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو ان کے خدمات سے برطرف کردیاہے

خان کی برطرفی کے متعلق نیوز کی تصدیق حکومت کے ترجمان نے کی ہے۔اگست2017میں بی آر ڈی اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہہ سے 60بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر کفیل خان او ردیگر 7لوگوں کو مذکورہ حکومت نے معطل کردیاتھا۔

سات ڈاکٹرس سوائے خان کے بعد میں بحال کردئے گئے تھے۔

مذکورہ ریاستی حکومت نے بعد ازاں ریاست میں مخالف سی اے اے احتجاجی مظاہروں کے دوران بھڑکاؤ تقریر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمات درج کئے تھے۔

جمعرات کے روز ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کفیل خان نے کہاکہ وہ رسمی طور پر برطرفی کے احکامات ان تک پہنچنے کا انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”میں انصاف ملنے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھوں گا اور مذکورہ احکامات کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا“۔