۔5 اپریل کو روشنی کرنے کے پیچھے ستاروں کا کھیل

,

   

بی جے پی کی 6 اپریل کو یوم تاسیس سے بھی منسوب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی تازہ اپیل جس میں 5 اپریل 9 بجے 9 منٹ کے لیے روشنی کرنے کی خواہش پر سوشیل میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔ ایک طرف بتایا جارہا ہے کہ یہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کا ایک حصہ ہے تو اکثر کا ماننا ہے کہ یہ ستاروں کا کھیل ہے جب کہ 6 اپریل سے بھی اس اقدام کو جوڑا جارہا ہے چونکہ 6 اپریل بی جے پی کی یوم تاسیس کا دن ہے لیکن اکثریت اس کو 9 نمبر سے جوڑ رہی ہے ۔ آخر یہ قصہ 9 نومبر کیا ہے ؟ بتایا جارہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم اکثر بڑے اقدامات اور اعلانات بھی 9 کے ہندسہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں ۔ چاہے نوٹ بندی ہو یا پھر کوئی اور ایک اقدام اب جب کہ اپریل کا مہینہ اور 5 تاریخ ہے تو لہذا 4 اور 5 کو ملا کر 9 کا ہندسہ پورا ہوتا ہے اور 9 بجے 9 منٹ کے لیے ستاروں کے علم پر یقین رکھنے والے اس اقدام سے سوشیل میڈیا پر خوشی ظاہر کررہے ہیں ۔ جب کہ اس 9 نمبر کو منگل نامی ستارے سے منسوب کیا جاتا ہے اور اس اقدام سے ستاروں سے طاقت حاصل کرنے کی مختلف انداز میں مختلف باتیں ہر گوشہ سے جاری ہیں ۔ تاہم 5 اپریل کے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کے قیام کے 40 سال مکمل ہوجائیں گے اور 6 اپریل کے دن پارٹی کی یوم تاسیس کا دن ہوگا چونکہ اب سارے ملک میں جشن تقاریب جلسہ جلوس پر لاک ڈاؤن کے سبب پابندی عائد ہے تو کیا یہ جشن کو منانے کا کوئی نیا طریقہ تو نہیں ایسی ہی قیاس آرائیاں حمایت اور مخالفت میں کی جارہی ہیں اور اس اقدام کے ٹھیک 9 دن بعد لاک ڈاؤن کی مدت بھی ختم ہوجائے گی اور منگل ستارے کا نمبر 9 کا بھی کام مکمل ہوجائے گا ۔ اس طرح ہندو مذہبی عقائد میں نوراتری کا مطلب 9 دن 9 راتیں اور 10 ویں دن کے درمیان دیوی کے 9 اوتاروں کی پوجا کی جاتی ہے اور 10 ویں دن دسہرہ منایا جاتا ہے ۔۔