اسٹیل کی پیداوار میں چین دنیا بھر میں سرفہرست

   

سالانہ 960 ملین ٹن پیداوار ، ہندوستان میں 164 ملین ٹن اسٹیل کی تیاری
حیدرآباد ۔29۔ مئی (سیاست نیوز) مصنوعات کی تیاری کے معاملہ میں چین کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ دنیا کے کسی بھی حصہ میں کوئی نئی ایجاد ہو ، چین فوری طور پر اس کی نقل تیار کرلیتا ہے۔ مصنوعات کے ساتھ ساتھ معدنیات اور دھاتوں کی تیاری میں بھی چین نے اپنی سبقت کو برقرار رکھا ہے۔ اسٹیل کی پیداوار میں سالانہ 960.8 ملین ٹن کے ساتھ چین دنیا میں سرفہرست بن چکا ہے۔ ہندوستان میں اسٹیل کی پیداوار سالانہ 164.9 ملین ٹن درج کی گئی جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں 82 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار درج کی گئی اور وہ دنیا کا اسٹیل پروڈکشن میں تیسرا ملک بن چکا ہے۔ جاپان میں اسٹیل کی پیداوار 80.7 ملین ٹن اور روس میں 67.8 ملین ٹن سالانہ درج کی گئی۔ انفراسٹرکچر ، کنسٹرکشن اور صنعتی ترقی میں اسٹیل کا اہم رول ہوتا ہے ۔ اسٹیل کی اضافی پیداوار سے مذکورہ ممالک میں صنعتی ترقی اور عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر سہولتوں میں اضافہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ مکانات کی تعمیر ہو یا کوئی بڑا پراجکٹ تکمیل میں اسٹیل کا اہم رول ہوتا ہے۔ بسا اوقات انفراسٹرکچر سرگرمیوں میں اضافہ کا اثر اسٹیل کی قیمت پر پڑتا ہے اور تعمیری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔1/k/m/b