حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے امر آباد ٹائیگر ریزر کو سیاحوں کے لیے روزانہ جنگل سفاری اور دیگر سرگرمیوں کے واسطے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ مانسون کے موسم کے دوران یہ ٹائیگر ریزرو تین ماہ تک سیاحوں اور آنے والوں کے لیے بند رہا تھا ۔ ناگر کرنول ضلع کے فارسٹ آفیسر ریونت چندرا نے بتایا کہ محکمہ جنگلات سیاحوں کو ٹائیگر ریزر کی سیر کرانے کے لیے 14 سفاری گاڑیاں چلاتا ہے جو لوگ یہاں آنا چاہتے ہیں وہ deccanwoodsandtrials.com/ munnanur-jungle- resort – on – the tigers-triail/ پر جاکر منانور جنگل ریزرٹ میں قیام اور سفاری بکنگ کرواسکتے ہیں ۔ آل انڈیا ٹائیگر اسٹیمیشن کے تازہ ترین سرکاری تخمینے کے مطابق امرآباد ٹائیگر ریزر میں کم از کم 42 شیر موجود ہیں ۔۔ ش m/b