پرتھ :تسمانیہ کے محکمہ قدرتی وسائل و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 230 پائلٹ وہیلز ساحل پر پھنس گئی تھیں۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ تسمانیہ کے ساحل پرخوراک کی تلاش میں آنے والا وہیل کا غول ساحل پر پھنس گیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں جب تسمانیہ میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا، گزشتہ دنوں ہی ایک درجن سے زیادہ اسپرم وہیلز کو کنگ آئی لینڈ کے ساحل پر مردہ حالت میں دیکھا گیا تھا۔اس سے قبل ستمبر 2020 میں بھی 470 پائلٹ وہیلز کو اس ریاست کے ساحلی حصے میں دریافت کیا گیا تھا جن میں سے 111 کو بچالیا گیا تھا۔