ممبئی۔ 26 اگست (یواین آئی) ایشیائی بازاروں سے منفی اشاروں کے درمیان منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ رہی۔ 30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 258.52 پوائنٹس لڑھک کر 81377.39 پوائنٹس پر کھلا اور 688 پوائنٹس ٹوٹ کر 80947.65 پوائنٹس پر اترگیا۔ خبر لکھے جانے تک یہ 609.71 پوائنٹس (0.75 فیصد) گر کر 81026.20 پوائنٹس پر تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی – 50انڈیکس بھی 68.25پوائنٹس گر کر 24899.50 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریریہ بھی 159.90پوائنٹس یعنی 0.64 فیصد پھسل کر 24807.85 پوائنٹس پر تھا۔ فارما، فنانس، رئیلٹی، ہیلتھ اور میٹل سیکٹر کی کمپنیوں کے حصص میں فروخت کا زوررہا۔ ایف ایم سی جی اور آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔
آئی ٹی کمپنیوں کے حصص میں خریداری کی وجہ سے ، سینسیکس کمپنیوں میں انفوسس اور ٹی سی ایس کے حصص آگے رہے ۔ ایف ایم سی جی کمپنیوں ہندوستان یونیلیور اور آئی ٹی سی میں بھی تیزی تھی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، ایل اینڈ ٹی، ایکسس بینک اور بھارتی ایئرٹیل میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔