تشدد متاثرین سے ملاقات کے لئے پرینکا پہنچی بجنور

,

   

بجنور۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز ایک غیر متوقع دورے میں اترپردیش کے بجنور پہنچی اور انہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے پیش نظر جاری احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے دو افراد کے پسماندگان سے ملاقات کی۔

کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ پرینکا نے ضلع کے نیہا تور علاقہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے انس اور سلیمان کے گھر والوں سے ملاقات کی جس سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد میں مارے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے پولیس کی گولی کاشکار اوم راج سیانی کے گھر والوں سے بھی ملاقات کی جو فی الحال میرٹھ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”لوگ غیر معمولی واقعات میں مارے گئے ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔میں یہاں پر اس بات کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے ائی ہوں کے متوفیوں کے گھر والوں کو اس وقت ہراسانی کا سامنا کرنا جب وہ پولیس کے خلاف ایف ائی آر درج کرانے کے لئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ سی اے اے مخالف عوام او رمخالف غریب ہے۔جو یہاں پر صدیوں سے رہ رہے ہیں ان سے دستاویزات مانگے جارہے ہیں“۔مذکورہ کانگریس جنرل سکریٹری نے علاقے کی عوام سے بھی بات کی ہے۔

بجنور اترپردیش کے ان اضلاعوں میں شامل ہے جہاں پر سی اے اے کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا تھا‘ پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھر بازی کے واقعات بھی رونما ہوئے اور کچھ گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیاگیاہے۔

کانگریس نے پیر کے روز مظاہرین کے ساتھ پولیس بربریت اور نئے شہریت قانون سے دستبرداری کی مانگ کے ساتھ دہلی کے راج گھاٹ پر احتجاج کا اعلان کیاہے