جامعتہ المومنات کی ایک یومی تربیتی کیمپ برائے طالبات

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ کے زیر اہتمام ایک یومی تربیتی کیمپ برائے طالبات عصری علوم 3 جون ہفتہ صبح 9 تا 6 بجے شام جامعتہ المومنات مغل پورہ مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جس کا افتتاح جناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ کریں گے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی حافظ مولانا محمد مظفر حسین خاں ، مولوی محمد وحید احمد ، محترمہ نسرین سلطانہ شرکت و مخاطب کریں گے ۔ نظامت کے فرائض مفتیہ ناظمہ عزیز انجام دیں گی ۔ اس جلسہ کو شیوخین و نائب شیوخین و معلمات جامعتہ المومنات مخاطب کریں گے ۔ اس تربیتی کیمپ میں حضور ﷺ کی سنتوں تیل ، لباس پہننے کا عملی طریقہ ، سرمہ لگانا ، خوشبو لگانے کے آداب وغیرہ کی عملی طور پر دکھائیں گی ۔ اس موقع پر دو کتب بنام ’ نسوانی حقوق کا شرعی موقف ‘ مصنفہ حافظہ رضوانہ زرین ، ’ہدایت کے پھول ‘ مصنفہ مفتیہ ناظمہ عزیز کی رسم اجراء بدست مہمان خصوصی عمل میں آئے گی ۔ اختتام کیمپ حلقہ ذکر و اجتماعی دعا ہوگی ۔۔