حیدرآباد: خاتون کو قابل اعتراض تصاویر ارسال کرنے پر تین افراد گرفتار

,

   

حیدرآباد: رچہ کنڈہ پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت 19سالہ راکیش، 23سالہ مہیش اور 21سالہ غوث کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ تینوں گھٹکیسر ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ شکایت کنندہ خاتون بھی اسی ضلع کی متوطن ہے۔ اس نے اپنی شکایت میں کہا کہ یہ لوگ ان کے فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر بھیج رہے ہیں۔

رچہ کنڈہ سائبر پولیس نے بتایا کہ راکیش اور متا ثرہ لڑکی دونوں آپس ایک اچھے دوست تھے۔ اسی دوان راکیش نے اسے شادی پیش کش کردی جسے لڑکی نے ٹھکرادیا۔ اسی کا بدلہ لینے کے لئے اپنے دو دوستوں کی مدد سے قابل اعتراض تصاویر اس کی فیس بک پر روانہ کردیا۔ ان لوگوں نے ان تصاویر کے ساتھ لڑکی کا فون نمبر بھی ڈال دیا۔ اس کے بعد سے لڑکی کو روزانہ نامعلوم افراد کی جانب سے فون کالس موصول ہونے لگے او رقابل اعتراض گفتگو باتیں کی جارہی تھی۔ جس سے تنگ آکر لڑکی پولیس سے رجوع ہوئی۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے ملزمین کوگرفتار کرلیا۔ بعد ازاں انہیں عدالتی تحویل میں پیش کردیاگیا۔