کانگریس اپنے اراکین اسمبلی کو جئے پور منتقل کیاہے۔ ویڈیو

,

   

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران کے پیش نظر مذکورہ کانگریس نے فیصلہ کیاکہ وہ مزید خرید وفروخت سے بچانے کے لئے اپنے اراکین اسمبلی کو ریاست کے باہر منتقل کردے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس نے اپنے کم سے کم 90اراکین اسمبلی کو جئے پور منتقل کررہی ہے۔

YouTube video

راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے۔کانگریس ذرائع نے کہاکہ چیف منسٹر کمال ناتھ نے چہارشنبہ کی صبح بھوپال میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے اراکین اسمبلی کو ناشتہ پر مدعو کیاتھا۔

جہاں سے اراکین اسمبلی کو ائیرپورٹ لے جایاگیا اور پھر وہ جئے پور کے لئے روانہ ہوگئے۔

کچھ اراکین اسمبلی سڑک کے ذریعہ جئے پور جائیں گے۔چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر منگل کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں 94کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی موجود تھے جس کے ساتھ ہی کمال ناتھ کے حوصلہ بلند ہوگئے

اور انہوں نے کہاکہ کوئی فکر کی بات نہیں ہے اور دعوی کیاہے کہ ان کے پاس ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے درکار تعداد موجود ہے۔

جیوترادتیہ سندھیا کی جانب سے کانگریس چھوڑنے کے فوری بعدمنگل کے روز کم سے کم 22اراکین اسمبلی نے اپنے استعفیٰ پیش کردیاتھا۔ انہوں نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیدیاتھا۔

ان میں سے کچھ کانگریس سے بھی رابطہ میں ہیں۔مذکورہ بی جے پی نے پہلے ہی اپنے 100اراکین اسمبلی کو مدھیہ پردیش سے گرگام کے عالیشان ریسورٹ منتقل کردیا ہے جہاں پر وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں