کویڈ19پر غلط بیانی کے لئے وزیراعظم مودی کو معافی مانگنا چاہئے‘ سبل نے کہا

,

   

سبل نے کہاکہ مرکز نے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی ریالیاں اور کنبھ میلا کی طرف گئے اور دنیا کو دیکھا یا کہ کس طرح وباء سے نمٹا جارہا ہے


نئی دہلی۔کویڈ 19کی دوسری لہر کو نمٹنے میں وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینئر کانگری لیڈر کپل سبل نے کہاکہ مرکز نے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی ریالیاں اور کنبھ میلا کی طرف گئے اور دنیا کو دیکھا یا کہ کس طرح وباء سے نمٹا جارہا ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے سبل نے مزید کہاکہ وزیراعظم مودی کو قوم سے معافی مانگنا چاہئے۔ چار ریاستوں اور ایک یونین ٹریٹری آسام‘ مغربی بنگال‘ کیرالا‘ تاملناڈو اور پانڈیچری میں اسمبلی انتخابات اپریل میں منعقد ہوئے وہیں ایک ماہ طویل کنبھ پچھلے ماہ ہری دوار میں منعقد کیاگیاہے۔

سینئر کانگریس قائد نے کہاکہ ”مرکزی حکومت سمجھ رہی تھی کہ کویڈ19وباء ختم ہوگئی ہے اور ورلڈ اکنامک فورم نے بھی ان کی تعریف ی۔ تاہم انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایک ایسا وقت ائے گا جب نہ تو کوئی جانچ ہوگی اور نہ ہی آکسیجن ہے۔

مارچ میں ہمارے نو لیباریٹریز نے انتباہ دیاتھا کہ نئے کویڈ19کی لہر ہندوستان میں تیزی سے پھیلے گی اور اس سے مسئلہ ہوگا۔تاہم حکومت نے سیاسی ریالیاں او رکنبھ منظم کرنے کا سونچا ہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ”جس طرح کی لاپرواہی دیکھائی گئی ہے جس کے ذریعہ وباء سے نمٹا نہیں جاسکتا ہے۔مذکورہ وزیراعظم کو ملک کے آگے آنا چاہئے اور معافی مانگنا چاہئے“۔

ہندوستان فی الحال کویڈ19کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے او رپچھلے چند دنوں سے یومیہ اساس پر تین لاکھ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہورہے ہیں اور 3000لوگوں کی موت ہورہی ہے۔