ہماری اوپر شیطان کی نظر رکھنے والوں کامنھ توڑ جواب دینے کی اہل ہندوستان کی فوج ہے

,

   

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہاکہ ہندوستانی بحریہ چوکنا ہے اور اس کو بات کو یقینی بنانے کے کام پر مامور ہے کہ 26/11جیسا معاملا دوبارہ رونما نہ ہو۔بحری کمانڈرس کانفرنس کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے منسٹر نے ان خیالات کا اظہار کیا

نئی دہلی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز ہندوستان برہمی میں کوئی بھی کاروائی کرنے والا نہیں مگر اس کے مصلح دستے اس بات کے اہل ہیں کہ ملک پر شیطان کی نگاہ رکھنے والوں کا وہ منھ توڑ جوا ب دے سکتے ہیں۔

بحریہ چوکنا ہے اور اس کو بات کو یقینی بنانے کے کام پر مامور ہے کہ 26/11جیسا معاملا دوبارہ رونما نہ ہو۔

بحری کمانڈرس کانفرنس کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے منسٹر نے ان خیالات کا اظہار کیاانہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کبھی بھی”جارحانہ“ رویہ نہیں اپنا ہے۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”اس کا کردار ایسا ہے کہ وہ کسی ملک پر حملہ نہیں کرتا او رنہ ہی کسی دوسرے ملک کی ایک انچ زمین پر قبضہ جماتا ہے۔

مگر مذکورہ مصلح دستے اس بات کے اہل اور مضبوط ہیں کہ وہ ہماری اوپر شیطان کی نگاہ رکھنے والوں کا منھ توڑ جوا ب دے سکے“۔

اس ان سوالات کے جواب دیے رہے تھے جس میں پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ راشید احمد کی جانب سے بیان دینے کی خبر ہے جس میں احمد نے کہا ہے کہ جموں او رکشمیرکے تنگ دھار سیکٹر میں پاکستانی ملٹری پوسٹ کو نشانہ بنانے کے لئے کوئی حملہ کیاجاتا ہے تو ان کے ملک ہندوستان کے خلاف اپنے ردعمل میں نیوکلیرحملہ کرے گا۔

آرمی عہدیداروں کے مطابق یہاں پر پاکستان کی جانب سے علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں لگاتا فائیرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

اتوار کے روز ہندوستانی فوج نے جوابی کاروائی میں عہدیداروں کے مطابق تانگدھار سیکٹر سے متصل ایل او سی کے مقدمقابل پاکستانی ملٹری کے کئی کیمپوں او رچار دہشت گرد کیمپوں کونشانہ بنایا ہے