یوپی اسکولی بچوں سے ’ہندوراشٹر‘ کا عہد لیاگیا

,

   

سوشیل میڈیا پر واقعہ کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک تازہ تنازعہ پیدا ہوا ہے۔


سون بھدرا۔ اترپردیش کے ضلع سون بھدراسکولی بچوں سے بتایاجارہا ہے کہ ہندوستان کو ایک’ہندو راشٹر‘ بنانے کا عہد لیاگیاہے۔ اسکول کے اوقات کے بعد اسکول یونیفارم میں مذکورہ پارک میں یہ بچے اکٹھا ہوئے تھے۔

اپنے والدین کے ساتھ پارک کو آنے والے بعض بچے بھی اس عہد لینے والے پروگرام میں شامل ہوئے ہیں۔

مذکورہ طلبہ سے ہندوستان کوایک ہندو قوم بنانے کا عہد دہرایا گیا ہے۔

اس عہد میں کہاگیا ہے کہ ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانے کے لئے ”ضرورت پڑنے پر لڑنے‘ قتل کرنے اورمرنے“ کو بھی کہاگیاہے۔

ضلع سون بھدرا کے نہرو پارٹ میں اسکولی طلبہ کے میں اس عہد کا انتظام کیاگیاتھااور اسکا اختتام ”بھارت ماتا کی جئے“ اور ”وندے ماترم“ او ر’جئے ہند“ کے نعروں پر کیاگیاہے۔ اس عہد میں کہاگیا ہے ”ہم ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانے کے لئے کام کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

اس کے لئے ہم جدوجہد کریں گے‘ جان دیں گے او رضرورت پڑتی ہے تو اس کے لئے جان لیں گے۔ مگر ایک لمحہ کے لئے بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ قربانی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ہمارے اجداد‘ اساتذہ‘ مادرہندوستان ہمیں طاقت دیں گے تاکہ ہم اپنے عہد کو پورا کرسکیں۔ ہمیں جیت ملے“۔

ایک نیوز چیانل کے ٹوئٹر کے ہینڈل پر اس واقعہ کا متنازعہ ویڈیو شیئر کیاگیا ہے۔رابط کرنے پر مذکورہ پولیس نے کہاکہ اس واقعہ سے انہیں آگاہ کردیاگیا ہے اور ویڈیو کی حقیقت کی وہ جانچ کررہے ہیں اس کے بعد ضروری کاروائی کی جائے گی۔