سڈنی : آسٹریلیا کے جنوبی جزیرے تسمانیہ کے دور دراز ساحل پر 157 ڈولفنز پھنس گئیں، جن میں سے 136 ابھی تک زندہ ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائلڈ لائف ریسکیو ماہرین اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو ان ڈولفنز کا جائزہ لینے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ان ڈولفنز کو فالز کلر وہیلز بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی کھوپڑیوں کی مشابہت ہے۔ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیںماہرین کے مطابق ڈولفن تسمانیہ کے مغربی ساحل پر دریائے آرتھر کے قریب ایک ساحل پر پھنسی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ناقابلِ رسائی، سمندری حالات اور آلات حاصل کرنے کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔