تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کے مطابق جولائی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث سالانہ افراط زر (مہنگائی) کی شرح 3.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ بینک آف اسرائیل کے 3 فیصد کے ہدف سے زیادہ ہے۔ میڈیا کے مطابق جولائی کے آخر تک افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا جو کہ جون کے آخر میں 2.9 فیصد تھی۔ اسرائیلی شیکل جمعہ کو ڈالر اور یورو کے مقابلے میں قدرے کمزور ہوا۔