تل ابیب : اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے سے طبی عملے کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے جوابی کارروائی میںاسرائیل کے علاقے کریات شمعون کی 2 بستیوں پر بمباری کی ۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بستیوں پر حملہ جنوبی لبنان میں حملے کے جواب میں کیا گیا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں غزہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 31 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔بوریج پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ماں بچے سمیت شہید جبکہ جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک اسکول پر حملہ کیا۔