اشرف غنی کو دوبارہ صدر افغانستان بننے پر ہندوستان کی مبارکباد

,

   

نئی دہلی 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے صدر افغانستان اشرف غنی کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباد دی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ ان کی حکومت خارجی اسپانسرڈ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے اپنے عہد کو پورا کریں گے۔ ہندوستان، ہمیشہ افغانستان کے ساتھ دوستی اور مفاہمت کو فروغ دیتا آیا ہے۔ ہندوستان، افغان کی قیادت، افغان کی ملکیت اور افغان کے زیر کنٹرول سرزمین کو امن و امان کا گہوارہ بنتے دیکھنے کا متمنی ہے۔ افغانستان کے آزادانہ الیکشن کمیشن نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اشرف غنی نے صدر کی حیثیت سے دوسری میعاد بھی جیت لی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سے ہی افغانستان کے عوام کے جمہوری خواہشات کی تائید کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عہد کرتا ہے۔ جمہوریت سے ہی ہم اپنے باہمی تعلقات کو مستحکم کرسکتے ہیں۔