اقوام متحدہ کی امدادی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ اقوام متحدہ کی نشان زدہ گاڑی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی ہے، یہ اس کے باوجود کیا گیا کہ اسرائیلی فوج گاڑی کی نقل و حرکت سے بخوبی آگاہ تھی۔ ڈوجارک نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دس گولیاں چلائیں، یہ فائرنگ گاڑی کی کھڑکیوں پر براہ راست کی گئی تاہم گاڑی میں موجود کارکنوں کو نقصان نہیں پہنچا۔
ایل سلواڈور میں زلزلہ کے جھٹکے
سان سلواڈور: وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ایل سلواڈور کی وزارت ماحولیات اور قدرتی وسائل (ایم اے آر این) نے ’ایکس‘پر لکھا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق چہارشنبہ کی سہ پہر 03:57 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز میزاٹا بیچ سے 70کلومیٹر جنوب میں، لا لیبرٹاد کے ساحل سے 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
طوفان شانشان جاپان کے شہر کاگوشیما تک پہنچا
ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے ) نے جمعرات کو کہا کہ طاقتور طوفان شانشان ملک کے جنوب مغربی صوبے کاگوشیمامیں دستک دی ہے۔یہ اس سال ملک کا 10واں طوفان ہے ، جو بہت طاقتور ہے۔