امریکہ، لبنان میں اسرائیلی حملوں کا بھی حامی

   

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے پیر کے روز العربیہ کو بتایا کہ امریکہ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کے محدود کارروائیوں کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا، وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے جس کا استعمال اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ہو سکتا ہے۔ترجمان نے العربیہ کو بتایا، “یہ اسرائیل کے اپنے شہریوں کے دفاع اور شہریوں کو بحفاظت ان کے گھروں کو واپس پہنچانے کے حق کے مطابق ہے۔ ہم حزب اللہ اور تمام ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔ بلاشبہ ہم جانتے ہیں کہ مشن کو بتدریج وسعت دینا ایک خطرہ ہو سکتا ہے اور ہم اسرائیلیوں کے ساتھ اس پر بات جاری رکھیں گے۔ اور بالآخر ایک سفارتی قرارداد ہی اسرائیل-لبنان کی سرحد پر پائیدار استحکام اور سلامتی کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ د