نئی دہلی : امریکہ پاکستانی نژاد بزنس مین آصف حفیظ کو برطانیہ کی ہائی سیکوریٹی بیلمارش پریزن سے اپنے ملک کو منتقل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔آصف نیویارک کو مطلوب ہے جبکہ اس معاملہ کے دیگر 4 ملزمین کو کینیا سے پکڑا جاچکا ہے۔ ان میں اکاشا برادران اور دو دیگر افراد شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ابھی تک جنہیں گرفتار کرلیا ہے، ان میں حقیقی برادران اکاشا عبداللہ اور ابراہیم اکاشا کے علاوہ سابقہ بالی ووڈ اسٹار ممتا کلکرنی کا شوہر وکی گوسوامی نیز غلام حسین شامل ہیں۔ غلام حسین بھی پاکستانی شہری کے خلاف گواہ بن چکا ہے ۔ معتبر ذرائع کے مطابق وکی اس کیس میں آصف کے خلاف گواہ کی حیثیت سے بیان دے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ ہندوستانی شہری وکی نے اس سلسلہ میں امریکی حکومت سے معاملت قبول کرتے ہوئے امریک حکومت کی طرف سے گواہ بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔