اٹلانٹا ہوائی اڈہ پر دو طیارو ں کی ٹکر

   

اٹلانٹا : امریکی ریاست جارجیا کے اٹلانٹا ہوائی اڈے پر دو طیارے رن وے پر ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔امریکی میڈیا کے مطابق، اٹلانٹا ہوائی اڈے کے رن وے پر امریکی ایئرلائن کا ٹوکیو جانے والا طیارہ رن وے پر ٹیکسی کے دوران لوزیانا جانے والے طیارے کے پیچھے سے ٹکرایا۔بتایا گیا ہے کہ طیارے آپس میں ٹکرانے سے طیارے کا پچھلا حصہ نوے کی ڈگری تک مْڑ گیا، دوسرے طیارے کے پر کو بھی نقصان پہنچا۔ البتہ اس حادثے میں دونوں طیاروں کے 11 سو سے زائد مسافر محفوظ رہے۔امریکی حکام کی جانب سے ہوائی اڈے پر دونوں طیاروں کے درمیان ہونے والے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔وفاقی شہری ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے امریکی تحفظ برائے شہری ہوا بازی اور ٹریفک کنٹرول میں ملازمین کی کمی طیاروں کے رن وے سے اترنے اور ٹکر جیسے واقعات کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔