اے آئی پر شراکت داری میں ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری: مودی

   

پیرس : وزیر اعظم نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے تخلیقی استعمال کے لیے عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے گلوبل ساؤتھ (ترقی پذیر اور غریب ممالک) کے مفادات کو شامل کرنے پر زور دیا اور ہندوستان میں اگلی اے آئی سمٹ کی میزبانی کرنے کی پیشکش بھی کی۔مسٹر مودی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ پیرس کے گرینڈ پیلیس میں منعقدہ اے آئی سمٹ کی شریک صدارت کی۔ اپنے اختتامی کلمات میں وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج کی بات چیت نے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان وژن اور مقصد کے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا، ”میں ‘اے آئی فاؤنڈیشن’ اور ‘کونسل فار سسٹین ایبل اے آئی’ کے قیام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں فرانس اور اپنے پیارے دوست صدر میکرون کو ان اقدامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔