خطے کے آپریٹرز نے کہا کہ یہ اس منصوبے کا حصہ ہے جو بالٹک ممالک کو یورپی یونین کے ساتھ زیادہ قریب سے مربوط کرنے اور سکیورٹی کو بڑھانے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایسٹونیا، لیٹویا اور لتھوانیا نے مشترکہ نیٹ ورک سے رابطہ منقطع کر دیا ہے اور اب یورپی گرڈ کے ساتھ منسلک ہوں گے. یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین آج ایک تقریب سے خطاب کریں گی جس میں یورپی یونین کے نظام میں تبدیلی کی نشاندہی کی جائے گی۔دوسری طرف یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین پر 139 ڈرون حملے کیے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، روس نے بھی کیف کو متعدد روسی علاقوں کو نشانہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ہونڈوراس میں 7.6شدت کا زلزلہ
بیجنگ: چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق اتوار کو صبح 7 بج کر 23 منٹ پر ہونڈوراس کے شمالی میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز 17.75 ڈگری شمالی عرض البلد اور 82.45 ڈگری مغربی طول البلدپر دیکھا گیا۔ سی ای این سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔