بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی نے دلت سے کی شادی‘ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائیرل‘

,

   

لکھنو۔ سوشیل میڈیا پر رکن اسمبلی کی بیٹی اور دلت نوجوان کی شادی کے بعد کا ایک ویڈیو جم کر وائیرل ہورہا ہے جس میں دونوں اپنی جان کی حفاظت کی گوہار لگارہے ہیں۔بریلی کے رکن اسمبلی کی بیٹی کا شادی کے بعد اپنے جان کی حفاظت کے لئے منت وسماجت کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وبال مچ گیا ہے۔

انہوں نے پریاگ راج میں جس رام جانکی مندر میں شادی کی تھی اور اس کا ثبوت بھی پیش کررہے ہیں۔ مذکورہ مندر میں دونوں کی شادی 4جولائی2019کے روز ہوئی تھی۔ بتادیں کے سوشیل میڈیا میں چاروں ھرف بریلی کے ایک وائیرل ویڈیو زیر بحث ہے۔

ویڈیو میں ایک نوجوان جوڑا کار میں بیٹھ کر بول رہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ویڈیو میں دیکھائی دینے والی لڑکی بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتال کی بیٹی ساکشی مشرا عمر23 سال ہے۔ ساکشی اور ان کے مبینہ شوہر اجتیش کمار کے دو ویڈیو سوشیل میڈیاپر جم کر وائیر ل ہورہے ہیں۔

بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی ویڈیو کے ذریعہ بریلی کے ایس ایس پی سے اپنی تحفظ کی منت وسماجت لگارہی ہیں۔ رکن اسمبلی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ گھر والوں کی مرضی کے بغیر ایک دلت نوجوان سے شادی کرنے کی وجہہ سے ان کے رکن اسمبلی والد اور گھر والے ناراض ہیں۔

رکن اسمبلی کے حامی اور والد کے دوست راجیو لگاتا ر ان کا تعقب کررہے ہیں۔ جب میڈیا نے رکن اسمبلی سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ اس پورے معاملے پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔وہیں بھی کوئی بھی پولیس عہدیدار برسراقتدار رکن اسمبلی کے اس پورے معاملے پر بولنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ویڈیو کے وائیرل ہونے کے بعد یہ بات صاف ظاہر کے رکن اسمبلی کی بیٹی اوراس کے شوہر کو اپنی جان کو خطرہ کا احساس ہورہا ہے۔

دوسرے ویڈیو میں رکن اسمبلی کی بیٹی اپنے والد سے ان دنوں کو پیچھا چھوڑنے او رچین سے جینے دینے کی بات کررہی ہیں۔