سیول : جنوبی کوریا نے 8 سالہ وقفے کے بعد دو نئے جوہری پاور پلانٹوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جوہری سلامتی و تحفظ کمیشن NSSC نے جنوبی کوریا میں 2 نئے نیوکلیئر پاور پلانٹوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی نیوکلیئرانرجی فرم ‘کوریا ہائیڈرو اینڈ نیوکلیئر پاور KHNP’نے 2016 میں پیش کی گئی درخواست منظور کر لی ہے۔ اس منظوری کے بعد ملک کے علاقے اْلجین میں ‘شین ۔ہانول 3 اور شین۔ہانول 4 ری ایکٹر قائم کئے جائیں گے۔بیان کے مطابق تعمیراتی زون میں تحقیقی کاروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔