حسن نصراللہ کے قتل سے دنیا زیادہ محفوظ ہو گئی : امریکہ

   

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کی بیروت پر بمباری کے ذریعے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے قتل کیے جانے کی ستائش کی ہے۔ حسن نصراللہ کے قتل ہو جانے سے دنیا زیادہ محفوظ ہو گئی ہے کیونکہ وہ ایک دہشت گرد تھا جو مارا گیا ہے۔بیروت پر اسرائیل کی اس ‘ کامیاب ‘ بمباری کی تعریف کرنے کے اگلے ہی لمحے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا سفارتکاری کے بارے میں امریکی یقین ہے کہ یہ اگے بڑھنے کا یہی بہتر راستہ ہے۔حسن نصراللہ ایک بے رحم دہشت گرد تھا جس کئی امریکی اور اسرائیلی لبنان اور شام میں نشانہ بنے۔ بلنکن واشنگٹن میں ایک وزارتی اجلاس سے مخاطب تھے جو داعش کے خلاف اتحادیوں کی جنگ کیلئے تھا۔