حوثی حملہ سے متاثرہ بحری جہاز ایم وی سونیون محفوظ علاقہ میں پہنچا دیا گیا

   

بروسلز : یمن کے حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں ہدف بنائے گئے یونانی پیٹرول ٹینکر بحری جہاز کو محفوظ علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔یورپی یونین کی طرف سے بحیرہ احمر میں محفوظ سیر و سفرکیلئے بنائے گئے ‘آسپیڈیس مشن’ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ”12 اگست کو حوثیوں کے حملے کا نشانہ بننے والے ”ایم وی سونیون” نامی یونانی بحری جہاز کو کسی قسم کے پیٹرول اخراج کے بغیر کامیابی سے محفوظ مقام کی طرف پہنچا دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن، پورے علاقے کو متاثر کرنے والی ماحولیاتی تباہی کے سدّباب کے خواہش مند فریقین کی، مشترکہ کوششوں سے کیا گیا ہے۔