خالستانی دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کی جائیدادوں کو این ائی اے کی عدالت نے کیاضبط

,

   

این ائی اے نے 24مئی2022کے روز اس معاملے میں تحقیقات کی شروعات کی تھی۔
نئی دہلی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) کی ہریانہ پنچکولہ عدالت نے پاکستانی نژاد خالستانی دہشت گرد ہرویندر سنگھ سندھو عرف ریندا کے چار ساتھیوں کی جائیدادوں کو ضبط کرلیاہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب این ائی اے نے دہشت گردی کی آمدنی کے طور پر منسلک ہونے کے بعد یواے پی اے کی دفعہ 26کے تحت دہشت گردوں کی جائیدادوں کو ’ریاست میں ضبط کرنے“ کاکام کیاہے۔

ایجنسی کے ایک اہلکار نے کہاکہ ”ملک میں دہشت گردوں کے معاشی نظام کو تباہ کرنے کے لئے این ائی اے کی حکمت عملی میں ایک بڑا او رنیا اوزار جائیدادوں کی غرقی ہے۔

این ائی اے نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ساتھ ان کے کارندوں اور ساتھیوں کے مالی وسائل کو نچوڑنے کے لئے یہ حکمت عملی اپنائی ہے۔ ایجنسی پہلے سے ہی دہشت گردوں سے منسلک جائیدادوں کی ضبطی کرچکی ہے اور ان کی ضبطی کاعمل مختلف عدالتوں میں جاری ہے۔

اہلکار نے بتایاکہ اس معاملے میں این ائی اے عدالت نے دہشت گرد ایجنسیوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی ایک درخواست کو منظور کرلیاہے جس میں 7,80,000روپئے نقد اور ایک ٹویوٹا اننوا کار (ڈی ایل 1وی بی۔7869)شامل ہے جس کا ہندوستان بھر میں اسلحہ ’گولہ بارود‘ دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی حمل ونقل کے لئے استعمال کیاتھا۔

ہریانہ پولیس نے مئی2022کے روز چار ملزمین گروپریت سنگھ‘ امر دیپ سنگھ‘ پرمیندر سنگھ اور بھوپیندرسنگھ کی تحویل سے تین ائی ای ڈیز‘ ایک پستول دو میگزین کے ساتھ‘31روانڈس آتشی اسلحہ اور 1.30لاکھ روپئے نقد ضبط کئے تھے۔

وہ اس اننوا کار میں یہ سازوسامان کی کھیپ تلنگانہ کے عادل آباد پہنچانے جارہے تھے اس میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ نقدی چھپانے کا خصوصی انتظام کیاگیاتھا۔

ہریانہ کے مدھوبن پولیس اسٹیشن یواے پی اے کی دفعات 13‘18اور20کے تحت اور دھماکو مادہ ایکٹ کی دفعہ 4اور 5اور آرمس ایکٹ کی دفعہ کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔