ائی ایم اے نے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی ہے کہ وہ سیڈیشن اور دیگر دفعات کے تحت رام دیو کے خلاف ان کے مبینہ”کویڈ ٹیکہ پر غلط جانکاری مہم چلانے“ پر کاروائی کریں۔
نئی دہلی۔مذکورہ فیڈریشن برائے ریسڈنٹ ڈاکٹرس اسوسیشن (ایف او آر ڈی اے) انڈیا‘ یکم جون سے یوگا گرو رام دیو اور ان کے ایلوپیتھی ڈاکٹرس اور جدید ادوایات پر دئے گئے بیان کے خلاف ملک بھر میں ایک احتجاج کرے گا۔
ایف او آر ڈی اے انڈیا نے کہاکہ وہ قومی سطح پر ”مریضوں کی دیکھ بھال کو بندکئے بغیریوگا گرو رام دیو کے کویڈ جنگجوؤں اور جدید ادوایات کے متعلق دئے گئے بیان کے خلاف“ یوم سیاح احتجاج کریں گے۔
مذکورہ اسوسیشن نے غیر مشروط کھلی عام معافی یا وبائی امراض ایکٹ کے تحت کاروائی کی مانگ بھی کی ہے۔
چہارشنبہ کے روز مذکورہ انڈین میڈیکل اسوسیشن(ائی ایم اے)نے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی ہے کہ وہ سیڈیشن اور دیگر دفعات کے تحت رام دیو کے خلاف ان کے مبینہ”کویڈ ٹیکہ پر غلط جانکاری مہم چلانے“ پر کاروائی کریں۔
یوگا گرو رام دیو کے ایلوپیتھی کے خلاف اور سائنسی میڈیسن کو”بدنام“ کرنے والے مبینہ بیان پر ائی ایم اے نے ایک قانونی نوٹس ارسال کیاہے۔
تاہم پتانجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ نے ائی ایم اے کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے انکار کیاہے کہ رام دیو نے ”غیراعلانیہ“ بیانات کے ذریعہ جو ایلوپیتھی کے خلاف اور سائنسی ادوایات کو بدنام کرنے کے بتائے جارہے ہیں عوام کو گمراہ کیاہے۔
اپنے بیان میں اسوسیشن نے کہا ہے کہ ”وزیرصحت کی جانکاری میں ائی ایم اے نے یہ بات لائی ہے کہ ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے جس میں خودساختہ یوگا گروجی کہہ رہے ہیں ”جدید ایلوپیتھی ایک بے وقوفی اوردیوالیہ سائنس ہے“۔
اتوار کے روز رام دیو نے ایلوپتھی میڈیسن پر دئے گئے اپنے بیان سے اس وقت دستبرداری اختیارکرلی تھی جب انہیں مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن کا سخت الفاظو ں میں لکھا گیاایک مکتوب ملاتھاجنھوں نے ان کے اس بیان کو ”غیرذمہ دارانہ“ قراردیاتھا۔
ہری دوار نژاد پتانجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ کے بیان کے بموجب رام دیو ایک واٹس ایپ پر فارورڈ مسیج ویڈیو میں پڑھ رہے ہیں جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔