سیاسی پارٹیاں جیسے بی جے پی‘ اے اے پی اور کانگریس نے بھی اپناتصدیقی بیچ کھودیا ہے۔
نئی دہلی۔ مائیکر بلاگینگ سائیڈ ٹوئٹر نے ہائی پروفائل افراد کے ہندوستان میں اکاونٹس سے بلیو ٹک(نیلا نشان) ہٹادیا ہے جس میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی‘ اتراکھنڈ چیف منسٹر پوشکر سنگھ دھامی اور دہلی چیف منسٹراروند کجریوال اوردیگر شامل ہیں۔
وہی ٹوئٹر صارفین کو بلیو چیک مارکس دستیاب ہیں جنہوں نے ٹوئٹر بلیو کے لئے ادائیگی کی ہے جو امریکہ ڈالر8فی ماہ بذریعہ ویب اور امریکی ڈالر 11فی ماہ بذریعہ ائی او ایس او رانڈرائیوڈ ایپ ادائیگی کی ہے۔
دیگر سیاسی قائدین جنھوں نے بلیوٹک کھودیا ہے ان میں اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ‘ راہول گاندھی او رپرینکا گاندھی کے نام شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سیاسی پارٹیاں جیسے بی جے پی‘ اے اے پی اور کانگریس نے بھی اپناتصدیقی بیچ کھودیا ہے۔
حالیہ پیش رفت کے سبب متعدد بالی ٹاؤن کی مشہور شخصیت شاہ رخ خان‘ امیتابھ بچن‘ عالیہ بھٹ‘ اور کرکٹر ویراٹ کوہلی اورروہت شرما اور دیگر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹس سے بلیو ٹک کی تصدیق کھودی ہے۔
ورائیٹی کی رپورٹ ہے کہ اس سے قبل یہ اعلان کیاگیاتھا کہ مائیکر بلاگینگ سائیڈان اکاونٹس کے تصدیق شدہ چیک مارک اسٹیٹس کو ہٹادے گی جن کی تصدیق ایلون ماسک کے قبضے سے قبل ٹوئٹر کو قابل ذکر کے طور پر کی گئی تھی جب تک انہوں نے ٹوئٹر بلیو یاکاروبار پر مرکوز ٹوئیر تصدیق شدہ تنظیموں کے منصوبے کو سبسکرائب نہ کیاہو۔
ابتدائی طور پر بلیوٹک معروف افراد کی نقالی او رغلط معلومات سے نمٹنے کے طریقے کے طورپر کام کرتا تھا۔