روس نے بیلسٹک میزائل داغا، مہلوکین کی تعداد51 : زیلنسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے یوکرینی شہر پالتووا پر میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 اور زخمیوں کی تعداد 271 ہو چکی ہے۔ زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام پالتووا شہر پر روسی میزائل حملے کی تفصیلات بتائی ہیں۔ زیلنسکی نے بتایا کہ تازہ اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں روس نے بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 اور زخمیوں کی 271 ہو چکی ہے جہاں امدادی کام جاری ہے اور ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔یوکرینی صدرنے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ روس نے پالتووا شہر پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک انسٹیوٹ کی عمارت کا جزوی حصہ تباہ ہو گیا ہے جبکہ قریبی اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔