غزہ میں اسرائیل کے حملوں پر تل ابیب سمیت لندن، پیرس میں احتجاج

,

   

فلسطینی، لبنانی پرچموںکیساتھ مظاہرین کا فوری جنگ بندی اور مظالم رکوانے کا مطالبہ

تل ابیب : غز ہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا7اکتوبر کو ایک برس مکمل ہو رہا ہے جس پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جارحیت پر لندن میں ہزاروں افراد نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔اس کے علاوہ فرانس میں مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ پیرس میں فلسطینی، لبنانی پرچم لہراتے لوگوں نے اسرائیلی مظالم رْکوانے کا مطالبہ کیا۔ادھر سوئیڈن میں بھی سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم تھامے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگ تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔اس کے ساتھ ہی تل ابیب میں مظاہرین نے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔