مائیکل برئیر فرانس کےنئے وزیراعظم ہوں گے

   

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مائیکل برئیئر کو ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا۔فرانسیسی صدر نے حالیہ الیکشن میں کسی بھی جماعت کے اکثریت حاصل نہ کرپانے کے بعد ایگزٹ پر سابق چیف مذاکرات کار اور دائیں بازو کی پارٹی لیس ریپبلکنز کے رہنما مائیکل بارنیئر کو وزیراعظم نامزد کردیا۔ فرانس میں جون میں قبل ازوقت انتخابات ہوئے تھے جس میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔مائیکل برنیئر کو معلق پارلیمنٹ میں نئی حکومتی اصلاحات اور بالخصوص بجٹ میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔نئے ویراعظم کی جماعت نے صدر ایمانوئل میکرون کے اعلان کو جمہوریت کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مائیکل برنیئر کی تقرری کو تسلیم کرلیا۔

فلسطین میں بدترین حالات ، غذائی اشیاء کی قلت
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے فلسطین میں حالات کو تباہی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکی ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین میں حالات تباہی سے بدتر ہیں۔اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 روز میں 6 بچوں سمیت 40 فلسطینی شہیددوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمرجنسی پولیو ویکسی نیشن کیمپین سے جڑی میڈیکل ٹیموں کو جنوبی غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔