انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ سے متعلق ’غلط اندازے‘ لگا رہی ہے اور ’صیہونیوں کے جھوٹ‘ سے تنازعات صرف شدت اختیار کریں گے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر اردغان نے غیرملکی دوروں سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ ہمارے خطے سے متعلق غلط اندازے لگا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایسے نقطہ نظر کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو خطے کی تاریخ اور اقدار کو نظرانداز کرتا ہے۔ ٹرمپ کے غزہ پٹی سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور علاقے کو ’مشرق وسطیٰ کے رویرا‘ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو مسترد کر چکا ہے۔اس سے قبل ترکیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر حملہ نسل کشی کے مترادف ہے اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔