Monday , October 21 2019

ممتاز احمد خان کو عبوری اسپیکر بنانے پر بی جے پی رکن راجا سنگھ کا سنسی خیز فیصلہ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی راجا سنگھ نے قانون ساز اسمبلی کے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے مجلس کے رکن ممتاز احمد خان کو مقرر کرنے کی شدت سے مخالفت کی ہے اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

راجا سنگھ نے کہا کہ مجلس کے عبوری اسپیکر کے اجلاس میں وہ اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ وندے ماترم نہ پڑھنے والی جماعت کے رکن کو عبوری اسپیکر کس طرح مقرر کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ممتاز احمد خان کے ہاتھوں اسمبلی میں حلف لینے والے نہیں ہیں

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT