نئی دہلی ؍ لکھنو ۔ 14 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیاکہ گرو روی داس مندر دہلی علاقہ تغلق آباد کا انہدام مرکز اور حکومت دہلی کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس سے ذات پات پر مبنی ذہنیت آشکار ہوگئی ہے ۔ انھوں نے مندر کی ازسرنو تعمیر کا بھی مطالبہ کیا جبکہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ادعا کیا کہ حکومت نئی دہلی کو گرو روی داس مندر تغلق آباد کے انہدام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے جبکہ صدر بی ایس پی مایاوتی نے انہدام کو مرکزی اور حکومت نئی دہلی کی مشترکہ سازش قرار دیا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی اس واقعہ کے سلسلے میں مذمت کرچکی ہے اور کرتی رہے گی ۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر ہندی میں تحریر کیا : ’’مایاوتی جی ! ہم سب کو گہری تشویش ہے ۔ ہم سختی سے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اور حکومت دہلی کا ادعا ہے کہ مندر کے انہدام سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ قبل ازیں دن میں صدر بی ایس پی نے الزام عائد کیا تھا کہ گرو روی داس مندر تغلق آباد کا انہدام مرکز اور حکومت دہلی کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے ۔