موبائل فون زیادہ استعمال نہ کرنے کی ہدایت دینے پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ 

حیدرآباد: شہر میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں محض صرف فون کا استعمال زیادہ نہ کرنے کی ہدایت پر نوجوان لڑکی خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ صنعت نگر میں پیش آیا ۔ مقامی انگریزی اخبار ہنس انڈیا کے مطابق لڑکی جو ڈگری کے سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس کی ماں نے اسے صلاح دی کہ وہ موبائل فون کا استعمال زیادہ نہ کریں ۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان لڑکی نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔

اسی طرح ایک اور واقعہ میں ایک نابالغ لڑکی جو آٹھویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہیں ۔ اس کو اس کی ماں نے فون استعمال کرنے پر ڈانٹا جس سے وہ لڑکی دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی ۔ لڑکیوں کا اس طرح کا اقدام نہایت افسوس ناک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT