لکھنو : بارھویں جماعت کے ایک 17سالہ طالب علم نے فزکس کے امتحان میں ناقص مظاہرہ کے بعد ناکامی کے خوف سے خودکشی کرلی ہے ۔ پولیس کے بموجب الا پور سرکل کے تحت پیش آئے اس واقعہ میں طالب علم نے چوہے مار دوا کھاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے کہا ہے کہ طالب علم کی شناخت راگھو پاٹھک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک کسان بھاسکر پاٹھک کا بیٹا ہے ۔
گنگا میں دو لڑکے ڈوب گئے
پرتاپ گڑھ :اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستر کلو میٹر مسافت پر تھانہ ہتھگواں علاقے کے شاہ پور گاوں میں جمعہ کی دوپہر دریائے گنگا میں نہاتے وقت جہاں دو لڑکے ڈوب گئے ،وہیں ایک کو محفوظ نکال لیا گیا ۔تھانہ ہتھگواں ایس ایچ او سنتوش سنگھ نے آج بتایا کہ توفیق 15 ولد بابو ،عقیل 17 ولد بادشاہ و رفیق 18 شاکنان شاہ پورسمیت تینوں گاوں سے گزرنے والی گنگا ندی میں نہانے گئے تھے۔ ایک لڑکے کو لوگو ں نے بچالیا ۔