نیویارک کے دوگورنرز کی سابق معاون چینی ایجنٹ نکلی

   

نیویارک : نیویارک کے 2 گورنروں کی سابق معاون لنڈاسن مبینہ طورپر چینی ایجنٹ نکلی۔امریکی میڈیا کے مطابق لنڈاسن نے لاکھوں ڈالرکے عوض خفیہ طورپرچینی حکومت کیلئے کام کیا۔امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ لنڈاسن پرفارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت ویزا فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ان الزامات کے پیش نظر امریکی اہلکارلنڈاسن اوران کے شوہر کو آئی لینڈمیں واقع گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم لنڈاسن اوران کے شوہر نے عدالت کے سامنے خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات ردکردیے۔