وائٹ ہاؤس کے سامنےنریندر مودی کے خلاف احتجاج

   

واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور “خالصتان” کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ ہندوستان کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز بھی مودی کے خلاف نعرے بازی میں شامل ہوئیں۔مظاہرے کے دوران چند ہندوستانی شہری مودی کے حق میں بھی نعرے لگاتے نظر آئے، جس سے دونوں طرف کے مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔پولیس نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے مظاہرین کو الگ الگ کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کر کے ان کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں، اور ان کا مطالبہ تھا کہ صدر ٹرمپ کو اس صورتحال کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔