واشنگٹن: امریکہ میں اتوار کی صبح صدراتی دفتر، وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کے وقت صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ سیکرٹ سرویس کمیونیکیشن کے سربراہ انتھونی گگلیلمی نے کہا کہ انڈیانا سے واشنگٹن ڈی سی جانے والے خودکش حملہ آور شخص کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ امریکی سیکرٹ سرویس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے نزدیک فراہم کردہ خصوصیات سے مماثل ایک شخص کو دیکھا اور اس کی کھڑی کار کو بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی عہدیدار قریب پہنچے اس شخص نے بندوق تان لی اور گولی چلا دی۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران اہلکاروں نے اس پر گولی چلائی۔ سی این این نے رپورٹ کیا کہ مسلح شخص کوہاسپٹل لے جایا گیا۔ اس کی حالت فی الحال نامعلوم ہے۔ امریکی سیکرٹ سرویس کے مطابق اس کے اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔