وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا دو رۂ ازبکستان

   

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف پاکستان اور ازبکستان کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے گئے۔دونوں ممالک کے مابین شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی، سفارتی پاسپورٹس اورنوجوانوں کے امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا علاہ ازیں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ بھی ہوا۔مشترکہ پریس کانفرنس میں ازبیک صدر نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان مفید بات چیت کے بعد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ روشن مستقبل کے لیے دونوں ملکوں کی گفتگو اور معاہدے بہت اہم ہیں۔