حیدرآباد۔26۔ مئی (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے 17 مختلف سوالات پر مبنی پوسٹرس لگائے گئے تھے۔ ایرپورٹ اور گچی باؤلی کے علاقوں میں لگائے گئے بیانرس اور پوسٹرس پر وزیراعظم سے سوالات کئے گئے ۔ مرکز کی جانب سے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی پر مبنی رویہ کے خلاف عوام نے اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری ، مشن بھگیرتا کے لئے نیتی آیوگ کی جانب سے فنڈس کی اجرائی کی سفارش ، تلنگانہ کے لئے میڈیکل کالجس کی عدم منطوری ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے قیام ، ڈیفنس کاریڈار کی عدم منظوری ، کالیشورم پراجکٹ کو قومی درجہ ، پالمور رنگا ریڈی پراجکٹ کو قومی درجہ ، نوودیا اسکولوں کی منظوری ، نظام آباد میں ہلدی بورڈ کے قیام ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائین اور حیدرآباد میں سیلاب سے متاثرین کو امداد کی عدم اجرائی جیسے امور پر وزیراعظم سے سوالات کئے۔ ر