ویڈیو۔مسلمانوں سر کی ٹوپی پہننا چھوڑدیں‘ تلک لگانا شروع کردیں۔ بی جے پی ایم ایل اے

,

   

انہوں نے یہ بھی دعوی کیاکہ جب سے مسلمانوں کو اقتدار سے دور کیاگیا ہے‘ مذکورہ شہر محفوظ ہوگیا ہے کیونکہ غنڈے اورنامور مجرمین سڑکوں سے غائب ہوگئے ہیں۔


برسراقتدار بی جے پی کے اترپردیش میں دوماریاگان اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی راگھو ویندرا پرتاب سنگھ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کرتا ہوا نظر آرہا ہے جس میں وہ ہندو ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے اسلافوبیک تبصرے کررہے ہیں۔

مذکورہ رکن اسمبلی ریاست میں جاری انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کی مہم چلارہے ہیں اور مسلمانوں پر پولرائزنگ والے تبصرے کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ دوماریاگانمیں لوگ سے خطاب کے دوران مذکورہ رکن اسمبلی کہتے سنائی دے رہے ہیں ”کیایہاں پر جئے شری رام ہے وعلیکم سلام ہے؟“۔

لوگ جواب میں جئے شری رام چلارہے ہیں وہیں اسلام فوبیک سوالات پر تعریف کررہے ہیں۔

وہ مزیددعوی کررہے ہیں کہ ”اگر مجھ کو دوبارہ رکن اسمبلی بنایاجائے گا تو مسلمان ٹوپی پہننا بند کردیں گے اورتلک لگانا شروع کردیں گے“۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیاکہ جب سے مسلمانوں کو اقتدار سے دور کیاگیا ہے‘ مذکورہ شہر محفوظ ہوگیا ہے کیونکہ غنڈے اورنامور مجرمین سڑکوں سے غائب ہوگئے ہیں۔