ٹرمپ کے ہاتھ پر ایک اور زخم؟ نئی تصویر وائرل

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے ہاتھ پر ایک بار پھر نئے نشانات دیکھے گئے ہیں، جن سے ان کی صحت کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں۔ چند دن پہلے ان کے دائیں ہاتھ کی پشت پر ایک بڑا نیل نظر آیا تھا اور اب ہتھیلی پر 2 گہرے سرخ نشانات دیکھے گئے ہیں۔یہ نشانات اس وقت دیکھے گئے جب صدر ٹرمپ سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان نشانات کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ آیا یہ زخم، نیل یا کسی بیماری کی علامت ہیں۔ٹرمپ کے ہاتھ پر بار بار نظر آنے والے نشانات پر وضاحت دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ عوام کے آدمی ہیں، وہ روزانہ لوگوں سے ملتے ہیں ، ان کے ہاتھ پر نظر آنے والے نیل صرف اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ہر روز ہزاروں لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہیں۔