بیجنگ: چین نے پینشن کی ادائیگی کے لیے خطیر فنڈز کے باعث ہونے والی مالی پریشانی سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرکے 63 سال کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کو پینشن ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کم ہوتی آبادی اور عمر رسیدہ ورک فورس کے مسئلے کا سامنا ہے۔جس سے نمٹنے کے لیے چین کی حکومت نے اب ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ سال سے ہو جائے گا۔منظور شدہ نئی ریٹائرمنٹ پالیسی کے تحت مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 جب کہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 اور 58 کر دی ہے۔یاد رہیکہ اس سے قبل خواتین کیلئے بلیو کالر ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کی عمر 55 سال تھی۔
برطانیہ: ڈاکٹرز نے تنخواہ میں اضافے کی پیشکش مان لی
لندن : برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹرز نے تنخواہ میں اضافے کی حکومتی پیشکش قبول کرلی۔جونیئر ڈاکٹروں کی تنخواہ میں دو برسوں کیلئے اوسطاً 22.3 فیصد اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ جونیئر ڈاکٹروں نے تنخواہ میں اضافے کیلئے 11 مرتبہ ہڑتالیں کیں۔